حافظ اباد تھانہ ونیکے تارڑ میں سیاسی پشت پنائی کی بنیاد پر اوورسیز پاکستانی اور برٹش نیشنلٹی اپنی ہی زمین سے ہاتھ دھوتا دکھائی دینے لگا۔
عدالتی حکم کے باوجود اوورسیز پاکستان اپنے حق سے محروم۔
حافظ اباد(سیدظہیرعباس شاہ) حافظ آباد تھانہ ونیکے تارڑ میں سیاسی پشت پنائی کی بنیاد پر اوورسیز پاکستانی اور برٹش نیشنلٹی اپنی ہی زمین سے ہاتھ دھوتا دکھائی دینے لگا عدالتی حکم کے باوجود اوورسیز پاکستان اپنے حق سے محروم راشد نامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں برٹش نیشنلٹی ہوں میرے اباؤ اجداد کی زمین جو کہ حافظ آباد کے نواحی گاؤں علی آباد میں واقع ہے کئی سالوں بعد ہم جب اپنے ملک پاکستان لوٹے تو ہماری زمین پر ہمارے ہی مجاوروں نے قبضہ کر رکھا تھا دو سال عدالتوں کے دھکے کھانے کے بعد ان کو زمین سے بے دخل کیا لیکن اب بھی وہ ہمیں جینے نہیں دے رہے ہماری زمین پر ناجائز قابض ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جن کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے تھانہ ونیکے تارڑ میں ایف ائی ار ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔









