November 17, 2026

سکھر: بیورو چیف ۔۔سید۔نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز۔ جوان سالہ خاتون کلثوم کا اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاج، غلط علاج کرنے والے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

20250119_141055

سکھر: بیورو چیف ۔۔سید۔نصیر حسین زیدی
دعا ان لاہین نیوز۔
جوان سالہ خاتون کلثوم کا اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاج، غلط علاج کرنے والے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

سکھر پریس کلب کے سامنے ایک انتہائی افسوسناک منظر دیکھنے کو ملا جب کلثوم خاتون نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیکب آباد کے معروف ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو کی غفلت اور مبینہ غلط علاج کی وجہ سے ان کا حمل ضائع ہو گیا اور ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

کلثوم خاتون کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو نے نہ صرف ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ لاکھوں روپے بھی ہتھیا لیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مالی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ وہ بے گھر ہو گئی ہیں۔

خاتون نے میڈیا کے سامنے جذباتی انداز میں بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری مراحل میں ہیں اور اب ان کے پاس انصاف کے لیے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ کلثوم خاتون نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت سندھ، ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈی ایچ او جیکب آباد، اور سیکریٹری صحت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان کی اپیل پر فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیں گی، اور اس کے ذمہ دار ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ہوں گے۔