سکھر () سکھر کی جان سکھر کی شان کہلانے والے سینیئر صحافی سید نصیر زیدی شاہ سے میٹرو نیوز سکھر کے ڈویژنل بیورو اے ون نیوز سکھر کے بیورو آصف علی عباسی
سکھر ()
سکھر کی جان سکھر کی شان کہلانے والے سینیئر صحافی سید نصیر زیدی شاہ سے میٹرو نیوز سکھر کے ڈویژنل بیورو اے ون نیوز سکھر کے بیورو آصف علی عباسی
سکھر میٹرو نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر حرارت نیوز پیپر کے سپیشل رپورٹر شہزاد حسن میٹرو نیوز سکھرکے تحصیل رپورٹر حرارت نیوز پیپر کے بیورو چیف سچ کا ساتھ نیوز پیپر کے کرائم رپورٹر اور ورلڈ نیوز لائیو کے بیورو چیف سید عامر شاہ نے ملاقات کی دوران ملاقات اپنے سینیئر صحافی سید نصیر زیدی شاہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور کیک کا تحفہ پیش کیا جس کے بعد سندھ کی ثقافت چائے سے ان تینوں صحافیوں کی مہمان نوازی کی گئی
دوران گفتگو سید نصیر شاہ زیدی نے اپنے 50 سالہ صحافتی تجربے سے بتایا کہ ایک اچھا اور سچا صحافی کہلانے عوام کے مسئلے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے کے لیے جو خبر ایک صحافی بنا رہا ہے اسے اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ کیا جو الفاظ وہ لکھ رہا ہے ان الفاظ پر اس کا دل دماغ اور ضمیر کو اس بات پر متفق ہیں بھی یا نہیں کیونکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس میں جذبات سے کام نہیں لیے جاتے اپنے لکھے گئے ایک ایک الفاظ کا خیال رکھا جاتا ہے کہ ایک صحافی کے الفاظ سے سامنے والے کی شخصیت پر کس کس قدر اثر انداز ہوں سکتے ہیں
صحافی بننا اسان ہے پر ایک نامور اور اچھا صحافی کہلانا ہر کسی کا کام نہیں ہوتا ملاقات اختتام پر سینیئر صحافی سید نصیر زیدی شاہ صاحب نے اپنی ڈھیر ساری دعاؤں سے خیر باد کہا