ہارون آباد تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے۔جناح پریس کلب ہارون آباد۔
ہارون آباد تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے۔جناح پریس کلب ہارون آباد۔
ہارون آباد منشیات فروشی عروج پر ہے۔نشہ جیسی لعنت اب شہر سے لیکر گاؤں کے ہر گلی محلے تک پہنچ چکی ہے۔سینکڑوں گھر اس نشہ کی وجہ سے اجڑ گئے اور ہزاروں نوجواں اس نشہ کی لت میں مبتلا ہو کر اپنی زندگی کی بازیاں ہار گئے۔جناح پریس کلب ہارون آباد نے ہمیشہ منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اعلی حکام سے مل کر اپنے شہر اور نواحی علاقوں کو نشہ سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے۔اب تو شہر کے ارد گرد چکوک کے سٹاپ اور اضافی بستیوں میں باقاعدہ منشیات فروشی کے اڈہ لگ چکے ہیں جو سرعام دھڑلے سے چرس اور آئس جیسہ نشہ فروخت کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں کی اطلاعات کے مطابق ان منشیات فروشوں نے مقامی پولیس سے منسلک کچھ ناسوروں اور میڈیا سے منسلک لوگوں کو منتھلیاں دینے کا دعوی بھی کیا ہے ہمارا ڈی پی او بہاول نگر اور مقامی انتظامیہ سے یہ مطالبہ ہے کہ منشیات فروش ہوں اور ان سے منتھلیاں لینے والے ایسے ناسوروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔