November 16, 2026

کامران مرتضیٰ سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیران کامران مرتضیٰ

20250116_210036

کامران مرتضیٰ سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیران
کامران مرتضیٰ

اسلام آباد : جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے مگر اب لائن کٹ چکی ہے، اسٹیبلشمنٹ نو مئی کے واقعات سے پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت کے پاس نو مئی سے متعلق فیصلے کا کوئی اختیار نہیں۔

جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان حیران کن ہے۔

انھوں نے کہا کہ حیران ہوں جن کے چالان پیش ہو چکے پی ٹی آئی آن کے لئیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے، جوڈیشنل کمیشن اورسیاسی ورکرز کی رہائی کا مطالبہ کسی بیوقوفی سے کم نہیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لگتا نہیں ان مذاکرات کاکوئی نتیجہ نکلے گا، دوسری طرف والے کیا ان کوسیاسی ورکرمانیں گے۔