November 16, 2026

پی ٹی آئی لیڈرشپ ہربار اپنا تھوکا ہوا چاٹتی ہے،پی ٹی آئی آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے منتیں اور ترلے کرتی رہی، کیپٹن عاصم ملک،

IMG-20250112-WA0110(1)

پی ٹی آئی لیڈرشپ ہربار اپنا تھوکا ہوا چاٹتی ہے،پی ٹی آئی آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے منتیں اور ترلے کرتی رہی، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کی دوغلی پالیسی اور جھوٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے منتیں اور ترلے کرنے والے ماضی میں مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور پاک فوج کیخلاف غلیظ اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرتے رہے لیکن آج پی ٹی آئی لیڈرشپ نے اپنا تھوکا دوبارہ چاٹ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرونی اشاروں پر پاک افواج اور دیگر اداروں کیخلاف مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور معصوم نوجوانوں کے ذہنوں میں گندگی بھرتے رہے جس سے پاکستان کو بہت بڑے نقصانات ہوئے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا جسکے لیے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو معاف نہیں کیا جاسکتا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکر بہت بڑے جھوٹے ہیں اور اپنے ذاتی مقاصد کے لیے وطن سے غداری کرنا بھی معمولی بات سمجھتے ہیں لیکن عام پاکستانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ چکا ہے، کل تک آرمی چیف کیخلاف بیہودہ، گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈہ کرنے والے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی منتیں کرتے رہے جس پر آرمی چیف نے رحم کھاکر انکو ملاقات کا وقت دیا، پچھلے کچھ سالوں سے پی ٹی آئی نے بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ بن کر ملک کو انارگی اور عدم استحکام کی طرف دھکیلا جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی لیڈرشپ کو چلوبھر پانی میں ڈوب مرجانا چائیے