November 16, 2026

جھالاوان میڈیکل کالج خضدار: پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی کی قیادت میں نمایاں کامیابیاں

IMG-20250116-WA0214

جھالاوان میڈیکل کالج خضدار: پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی کی قیادت میں نمایاں کامیابیاں

خضدار: جھالاوان میڈیکل کالج خضدار نے حالیہ دنوں میں اپنی علمی اور تعلیمی میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کا سہرا کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی کی بصیرت افروز قیادت کو جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ادارے نے کئی ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جنہوں نے نہ صرف طلبا و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا بلکہ ادارے کی مجموعی ساکھ میں بھی اضافہ کیا ہے۔
حالیہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات میں جھالاوان میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ ان کی شاندار کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کالج میں تدریسی عمل اور تعلیمی معیار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ امتحانات میں بہترین نتائج کے حصول کے بعد جھالاوان میڈیکل کالج کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہونے لگا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی کی سربراہی میں کئی اصلاحاتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں جدید تدریسی طریقوں کا نفاذ، لیبارٹریز اور لائبریری کی اپ گریڈیشن، اور طلبا کو عملی تجربات کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔ کالج میں تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
کالج کے طلبا و طالبات نے اپنی کامیابیوں کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی اور ان کی ٹیم کے محنتی اساتذہ کو دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالج میں تعلیم کے اعلیٰ معیار اور انتظامیہ کی بہترین رہنمائی کے باعث ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے اس موقع پر کہا کہ کالج مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کا عزم ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی تعلیمی اور عملی تربیت کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کرسکیں۔ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا یہ تعلیمی سفر اس بات کا عکاس ہے کہ محنت، لگن، اور بہترین قیادت کے ذریعے کسی بھی ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔