حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی خوش نصیبی کی علامت ہے
حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی خوش نصیبی کی علامت ہے
جو افراد رب کریم کی چوکھٹ اور محمد عربی کے بلاوے پر ان کے روزہ اقدس پر سلام پیش کرتے ہیں وہ بڑے نصیب والے ہوتے ہیں
عمرے کی سعادت بہت بڑی نعمت ہے
اللہ رب العزت ہر کلمہ گو کو وہاں جانے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے
ان خیالات کا اظہار
اہل سنت کے عظیم رہنما سید احمد کمال شاہ فیاض نے
مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض اور وائس چیئرمین حاجی باؤ عطا الرحمان سے عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد وصول کرتے ہوئے کیا۔