*مرنے والے شخص کے ورثاء کی تلاش*
*مرنے والے شخص کے ورثاء کی تلاش*
خضدار / زہری : گزشتہ روز زہری سے ملنے والی لاش کی شناخت شاہزیب ولد محمد ریاست رہائش لاہور کے نام سے ہوئی جس کی عمر 19 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ مذکورہ مرنے والے شخص کو جب ہسپتال پہنچایا گیا ۔ تو وہ اس وقت تک زندہ تھا اور وہاں انہوں نے اپنی شناخت خود کرائی ۔ جس کے بعد وہ فوت ہوگیا ۔ اگر ان کے ورثاء کو یہ اطلاع ملے تو لاش خضدار ہسپتال سے وصول کرسکتے ہیں ۔ بصورت دیگر لاش کو امانتاً دفنا دیا جائیگا۔