خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمدعامر حسین قریشی سے . میلسی کے مصروف ترین قائد اعظم روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے ریڑھی اورپٹہ لگانے والوں کو میلسی ٹریڈ سینٹر کے قریب ایک سرکاری جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمدعامر حسین قریشی سے . میلسی کے مصروف ترین قائد اعظم روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے ریڑھی اورپٹہ لگانے والوں کو میلسی ٹریڈ سینٹر کے قریب ایک سرکاری جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے دفترمیں قرعہ اندازی کے ذریعے نمبر وارجگہ مختص کرد ی گئی جس کی شفافیت کیلئے تمام امیدوار اورمیڈیانمائندگان کے سامنے قرعہ اندازی کی گئی قرعہ اندازی میں 132امیدواروں کونمبرالاٹ ہوئے قرعہ اندازی کی پرچیاں سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے سی ای او احسن الطاف صدیقی نے اٹھاکردی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد پڑھیارکاکہناتھاکہ میری تعیناتی پرسٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی انجمن تاجران نے شہرکے مسائل اوران کے حل کیلئے ایک تفصیلی فائل دی جس میں ایک یہ مسئلہ بھی تھاکہ میلسی کے مصروف ترین قائد اعظم روڈ پر تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے جس پرآج ان سمال ٹریڈرز کی مشاورت کے بعد انہیں ٹریڈ سینٹر کے ساتھ ایک سرکاری جگہ پرنمبروائز انہیں شفٹ کردیا گیاہے امید کرتے ہیں قائد اعظم روڈ پردہ گیروں کوجوتجاوزات کی وجہ سے مسائل درپیش ہوتے تھے آج کے بعد رہ گیروں ،دفتاترجانے والے ملازمین اور سکولوں کے طلبہ وطالبات کو ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس موقع پر سمال ٹریڈرز کے آرگنائزر ملک ساجد اپنے ممبران کے ہمراہ موجود تھے میڈیا نمائندگان میں سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے الیکشن کمیشن محمد عامر حسین قریشی اور جنرل سیکرٹری میاں محمد جاوید عزیز ،سی ای او احسن صدیقی ا بھی موجود تھے