اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کی سہولیات کے سلسلہ میں مثالی اقدامات کر رہی ہے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کی سہولیات کے سلسلہ میں مثالی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے ان کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاپ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں اور مریضوں کے علاج مالیہ کے لیے محنت سے کام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور آر ایچ سی رینالہ خورد میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیں، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا، سی ای او ہیلتھ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ ہسپتال میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کی نگرانی کرے اور ہسپتال کا سٹاف عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے۔