November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) محکمہ سول ڈیفنس عوامی جان و مال کی تحفظ کے لیے کوشاں، سول ڈیفنس آفیسروقار اکبر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے بابا فرید شوگر مل میں فائر فائٹنگ

IMG-20250114-WA0874

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) محکمہ سول ڈیفنس عوامی جان و مال کی تحفظ کے لیے کوشاں، سول ڈیفنس آفیسروقار اکبر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے بابا فرید شوگر مل میں فائر فائٹنگ انتظامات کا جائزہ لیا اور شوگر مل میں ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس سلسلہ میں بابا فرید شوگر مل انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیے گئے، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا ہے کہ عوامی جان و مال کا تحفظ محکمہ سول ڈیفنس کا نصب العین ہے اور اس مقصد کے تحت محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں مختلف کاروباری سرگرمیوں سے منسلک جگہوں کے وزٹس کر رہی ہیں، قواعد و ضوابط کے تحت کاروبار ہر کسی کا جائز حق ہے تاہم ورکرز کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔