November 16, 2026

.خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے پی ایس اے مقامی سطح پر پرائیویٹ سکولز کی حقیقی ترجمان تنظیم ہے راؤ محمد خالد شریف

IMG-20250114-WA0872

.خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے پی ایس اے مقامی سطح پر پرائیویٹ سکولز کی حقیقی ترجمان تنظیم ہے راؤ محمد خالد شریف
ہم دل وجان سے پی ایس اے کے ساتھ کھڑے ہیں راؤ محمد ناصر علی
پی ایس اے کے اجلاس میں دیگر مقررین کا خطاب
میلسی پی ایس اے مقامی سطح پر پرائیویٹ سکولز کی حقیقی ترجمان تنظیم ہے۔ جو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار راؤ محمد خالد شریف نے چائنیز ریسٹورنٹ میں پی ایس اے کے منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے پی ایس اے کی خدمات اور کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر پرائیویٹ سکولز کے بہت سے ایشوز اور تنازعات حل کیے گئے ہیں ۔ ہم پی ایس اے کو تنظیمی طور پر مزید منظم،مربوط اور فعال و متحرک کرنے جارہے ہیں ۔راومحمد ناصر علی نے کہا کہ ہم دل وجان سے راؤ محمد حسین شاہین کی سرپرستی اور راؤ محمد خالد شریف کی قیادتِ میں پی ایس اے کے پلیٹ فارم پر تمام دوستوں کےساتھ کھڑے ہیں ۔سید نوید الحسن قطبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو مقامی سطح پر مضبوط ہونا چاہئے باہر سے کوئی آکر مددنہیں کرےگا ۔ ہم نے اپنے مسائل مل جل کر خود حل کیے ہیں اورکریں گے۔ سید ذیشان عباس بخاری نے کہا کہ ہم سب پی ایس اے کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور پرائیویٹ سکولز کی ترجمانی ہر سطح پر کررہے ہیں۔ لیکن دور حاضر کے بدلتے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے اداروں میں جدت لانا ہوگی۔اس موقع پر چوہدری محمد اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے پیشِ نظر اپنے اداروں میں ڈیجیٹل اور روبوٹک تعلیمی سسٹم کا نفاذ ضروری ہے ۔ آنے والے چند سالوں میں تعلیمی سسٹم تبدیل ہونے جارہا ہے ہمیں اپنے اداروں کے تعلیمی سسٹم کو ٹیکنالوجی، روبوٹک آرٹیفشل انٹیلیجنس بہتری کی طرف لانا ہوگا۔ اجلاس میں آفتاب خان ماہنی نے مرحوم سید اظہر عباس بخاری کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اجلاس میں سید حسیب شاہ،مہر محمد سلمان نذیر،چوہدری محمد ابراہیم،حافظ محمد فیاض،میاں زاہد نظامی رونگھہ،محمد سرفراز بھٹہ،راومحمد عرفان خان،ممتاز علی قاسم،ریاض احمد،محمد آصف شاہ، ممتاز احمد عاربی، خضر احمد چیمہ،طایر عباس ودیگر نے شرکت کی ۔اخر میں دعائے خیر کے ساتھ اجلاس ریفریشمنٹ پر اختتام پذیر ہوا ۔