November 16, 2026

*‏انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت* اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت

20250114_081319

*‏انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت*

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت
درخواست گزار کہاں ہیں عدالت کا استفسار
درخواست گزار اپوزیشن لیڈر ہیں اسمبلی میں بہت سے بل پیش ہونے جا رہے ہیں وکیل مدثر چوہدری
عمر ایوب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں وکیل
مذاکرات کا اس سے کیا تعلق ہے جج منظر علی گل
آپ کا درخواست گزار گزشتہ چھ پیشیوں سے غیر حاضر ہے جج اے ٹی سی
آئین میں ترمیم ہونے بھی جا رہی ہے اس حوالے سے بھی مصروفیات ہیں وکیل مدثر چوہدری
کونسی ترمیم ہونے جا رہی ہے عدالت کا استفسار
آخری بار حاضری معافی کی درخواست منظور کر رہا ہوں عدالت
اگر آئندہ پیشی پر عمر ایوب نہ آئے تو فیصلہ کردیں گے عدالت
عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کردی