November 17, 2026

*پی آئی اے کی تباہی آخر کیوں؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے والوں کیلئے جواب حاضر خدمت ہے۔۔۔👇*

IMG-20250112-WA0017

*پی آئی اے کی تباہی آخر کیوں؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے والوں کیلئے جواب حاضر خدمت ہے۔۔۔👇*

*اس پوسٹ کو شیئر نہ کرنا زیادتی ہوگی، امید ہے آپ اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر وائرل ضرور کریں گے۔۔۔۔*

*یورپ کیلئے پروازیں شروع ہوتے ہی قومی ائیر لائن کے افسروں کے مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے*

*رپورٹ: طارق ابوالحسن، جیو نیوز*

یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی قومی ائیر لائن کے اعلیٰ افسروں کے بھاری الاؤنس کے ساتھ مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔

پیرس جانے والی پہلی ہی پرواز پر قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران سرکاری خرچ اور مفت ٹکٹ پر پیرس پہنچے ہیں ، ایک افسر اپنی فیملی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

فلائٹ سیفٹی کے سنگین معاملات کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر چار سال سے زیادہ پابندی عائد رہی اس پابندی کے خاتمے کے بعد جمعہ کو قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔

اس پرواز پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے علاوہ مفت ٹکٹ اور سرکاری خرچ پر پیرس جانے والے پی آئی اے کے 11 اعلیٰ افسران اور ان کے خاندان کے ارکان بھی شامل تھے۔

عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر قومی ائیرلائن کے سی ای او بنائے جانے والے ائیر وائس مارشل عامر حیات کے علاوہ ڈائریکٹر کمرشل ، ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈائریکٹر ٹیکنکل سمیت 9 افسران نے طیارے کے اکانومی پلس یعنی کلب کلاس میں سفر کیا ، ایک ڈائریکٹر نے تو اپنی فیملی کے ساتھ اکانومی پلس کلاس میں سفر کیا۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق پیرس پہنچنے والے افسران اور ان کے خاندان کے افراد کم از کم 2 دن فائیو اسٹار ہوٹل میں قومی ائیر لائن کے خرچ پر قیام کریں گے ، پیرس میں قیام وطعام اور دیگر اخراجات پر قومی ائیرلائن کے لاکھوں روپے خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ افسران او سی ایس الاؤنس یعنی بیرون ملک ڈیوٹی کی مد میں بھاری رقم بھی وصول کریں گے ۔ پاکستان سے جانے والے اعلیٰ افسران کی پروٹوکول ڈیوٹی کیلئے قومی ائیرلائن کے افسران کی ایک ٹیم پہلے ہی غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے پیرس پہنچی ہوئی ہے۔

وزارت نجکاری کے مطابق سالانہ اربوں روپے خسارے کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی نجکاری کا منصوبہ ہے۔