November 17, 2026
20250109_161604

*اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) بنگلہ دیش نے پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا آسان کردیا، آن لائن ویزا بھی مل سکے گا

🔴 (2) لاس اینجلس جنگلات کی آگ، 12 ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

🔴 (3) لاس اینجلس: 10 ہزار فائر فائٹرز خوفناک آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف

🔴 (4) لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ کیا دانستہ لگائی گئی؟ تحقیقات شروع

🔴 (5) لاس اینجلس آگ، انشورنس کمپنیوں کا رہائشیوں کو نئی پالیسیاں دینے، تجدید سے انکار

🔴 (6) پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات متوقع

🔴 (7) کرک میں ٹرالر کا بریک فیل، کئی گاڑیوں کو کچل دیا، 12 افراد جاں بحق

🔴 (8) منڈی بہاالدین: پھالیہ میں گھر میں دھماکے سے چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

🔴 (9) کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری، ٹل تا پاراچنار شاہراہ آج بھی بند

🔴 (10) یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار

🔴 (11) پنجاب دھی رانی پروگرام 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے لانچ، دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا گیا

🔴 (12) لڑکیوں کی تعلیم بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم

🔴 (13) اسٹیبلشمنٹ کے نظریہ گرفت پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا، مولانا فضل الرحمن

🔴 (14) اسٹیبلشمنٹ جمہوریت اور آئین کا مذاق اڑائے تو کیا لوگ ان کا مذاق نہیں اڑائیں گے؟ سربراہ جے یو آئی

🔴 (15) عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات لگادیے

🔴 (16) میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا

🔴 (17) 3 نسلوں سے شہر کیلئے کام کر رہے ہیں، بلاول نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

🔴 (18) وزیراعظم کافیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم تیار کرنیوالی ٹیم کیلئے ڈیڑھ کروڑ انعام کا اعلان

🔴 (19) منی بجٹ کے امکانات مسترد؛ وزیراعظم کی 386 ارب کا ریونیو شارٹ فال ریکور کرنے کی ہدایت

🔴 (20) بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی، خواجہ آصف

🔴 (21) خواجہ آصف، مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے: اسد قیصر

🔴 (22) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے 13 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے

🔴 (23) کوئٹہ: کوئلہ کان میں دھماکا، شانگلہ کے جاں بحق 10 میں سے 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

🔴 (24) گورنر ہاﺅس میں پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ، چاروں گورنر کی شرکت

🔴 (25) کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں، گورنر کے پی فیصل کنڈی

🔴 (26) پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کریں گے: کامران ٹیسوری

🔴 (27) لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات: حامد خان گروپ کے مبشر رحمان صدر منتخب

🔴 (28) دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالے جانے کیخلاف کراچی بار کا کنونشن، حیدرآباد سے مارچ کا بھی آغاز

🔴 (29) ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، ٹیم میں 7 تبدیلیاں کردی گئیں

🔴 (30) شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل

🔴 (31) 24 سو قیدیوں کی گنجائش والی کراچی سینٹرل جیل میں 7 ہزار قیدی، 2 ہزار خارش میں مبتلا

🔴 (32) ملک میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف

🔴 (33) کوٹری:کم عمربچوں کی شادی میں پولیس کی کارروائی، دلہا دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

🔴 (34) کراچی میں سردی کا سلسلہ تھم گیا، اگلے ہفتے سے ٹھنڈ بڑھنے کی پیش گوئی

🔴 (35) فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 280800روپے ہوگئی

🔴 (36) لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست دائر

🔴 (37) عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ پشاور پہنچ گئیں، زیرِ علاج کارکن کی عیادت

🔴 (38) پنجاب: ایف آئی اے کی ملتان اور گجرات میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

🔴 (39) خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

🔴 (40) بنوں: نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا

🔴 (41) وزیر خزانہ 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ

🔴 (42) کراچی: قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح