ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سے)
بزم بابا فرید الدین گنج شکر ہارون آباد کے زیر اہتمام محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں “جشنِ فرید اور اتحاد بین المسلمین کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر کفائت اللہ چوہان، ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد راؤ محمد سلیم، ایس ایچ او سٹی ماجد اقبال، ایس ایچ او صدر مہر عبد الجبار، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صدر طلحہ احمد بابر ، چوہدری اشفاق احمد گجر ، چوہدری شاہد تنویر اور سید بلال عباس،راشد سعدی رانا فیاض حاجی یونس لیاقت سکھیرا ریسکیو ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ھوا قائدین اتحاد بین المسلمین و ممبران ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور مقامی امن کمیٹیز کے افسران مذہبی اسکالر پیر سید احمد کمال شاہ، سید انوار الحسن شاہ، ضلع بہاولنگر سے آئے ہوئے مہمان سید امجد شاہ ضلعی امن کمیٹی کے روح رواں صاحبزادہ عبد الرسول اشرفی، حاجی یونس آفتاب، حافظ پیر نذر محمد توگیروی، اور مولانا پیر مسعود قاسمی نے امن کے سلسلہ میں اظہار خیال کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، میڈیا نمائندگان اور وکلاء اس پروگرام میں شامل تھے۔ بزم بابا فرید الدین کے جنرل سیکرٹری راشد نور غوری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و سلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔ معاشرے میں قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام علماء کرام اور انتظامی ادارے امن کے قیام کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ بعد ازاں ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی، اتحاد واتفاق امن وامان کی سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ بزم بابا فرید کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کے لیے پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی