* *حادثے کا شکار ارباز مسافر کوچ سے ڈیڑھ کروڑ مالیت سمگل شدہ سامان برآمد۔*
* *حادثے کا شکار ارباز مسافر کوچ سے ڈیڑھ کروڑ مالیت سمگل شدہ سامان برآمد۔*
*اوتھل . حادثے کا شکار ارباز مسافر کوچ سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت اسمگل شدہ سامان برآمد، مسافر کوچز اسمگل میں ملوث ہونے کا انکشاف، واضح رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی اکثر مسافر کوچز غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔*
*جس سے ملکی کی معشیت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔*
*اس میں وفاقی و بین الصوبائی انسداد اسمگلنگ کی فورسز شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق 08 جنوری 2025 کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی ارباز مسافر کوچ کا زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا تھا۔*
*جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کا شکارکوچ کی جب SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے تلاشی لی تو ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔*
*مسافر کوچ میں کمال ہوشیاری سے بنائے گئیخفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً ڈیڈھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔برآمد شدہ سامان میں 559 کلو لیڈیز کپڑا 23 عدد انویٹرز 06 عدد کراؤن انویٹرز ڈیو صابن 20 کارٹن جملہ 960 ٹکیاں الیکٹرک شیونگ مشین 200 عدد ڈورکو شیونگ ریزر 6400عدد چائنہ لاک 20 کارٹن 2880 عددچائنہ نمک 20 بوریاں پروبلیڈ 42 کارٹن 1316 پیکٹ ہیر ڈرائی مشین 04 کارٹن 400 عدد گیس وال 17 کارٹن 68 بکس چائنہ لاک 40 کارٹن 9600عدد فیس یوز پن 49 پیکٹ شیونگ مشین الیکٹرک 03 کارٹن 150 عدد پارٹس کے ساتھ ہیرنگ مشین 01 کارٹن 96 عدد لیڈیز تھریڈنگ مشین 01 کارٹن 290 عدد اوتھل پولیس نے تمام برآمد شدہ سامان بعد از حسب ضابطہ ضروری کارروائی برائے مزید قانونی کارروائی کسٹم حکام وندر کے حوالے کیا.واضح رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی اکثر مسافر کوچز غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔*
*جس سے ملکی کی معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔اس میں وفاقی و بین الصوبائی انسداد اسمگلنگ کی فورسز شامل ہیں۔*