November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔۔۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26کی گہماگہمی عروج پر پہنچ

IMG-20250110-WA0011

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔۔۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی،11جنوری کو انتخابات کا میلہ سجے گا اور امیدوراوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا،میرے ساتھی میری انتخابی مہم کو بام عروج پر پہنچا چکے ہیں اور انشاء اللہ 11جنوری کا سورج میری فتح کی نوید کے ساتھ غروب ہوگا،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدر کی امیدوار میڈم اقصی افضل نے ڈسٹرکٹ بار روم کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ میں نے انتخابات میں حصہ صرف وکلاء کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے لیا ہے اور انشاء اللہ کامیابی کے بعد وکلاء اس بات کو محسوس بھی کریں گے کہ ہمارا ووٹ ضائع نہیں ہوا بلکہ ہمارے ووٹ نے ہمارا مستقبل روشن کردیا ہے،میرے وکلاء ساتھیوں نے میری انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور میں اپنی انتخابی مہم سے پرامید ہوں انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی اور میرے وکلاء ساتھیوں کی محنت رنگ لائے گی۔