ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) 28 گھرانوں میں اپنا گھر اپنی چھت کے چیک تقسیم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہارون اباد کے 28 خوش نصیب مرد و خواتین میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ نے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) 28 گھرانوں میں اپنا گھر اپنی چھت کے چیک تقسیم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہارون اباد کے 28 خوش نصیب مرد و خواتین میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ نے تحصیلدار محمد ندیم کے ہمراہ ہارون اباد کے خوش نصیب مرد و خواتین میں تقسیم کر دیے۔ اس موقع پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ ہر شہری کو اپنا گھر اور اپنی چھت دینا وزیراعلی مریم نواز کا وژن ہے انہوں نے پنجاب کے عوام کے لیے یہ سکیم متعارف کروائی۔ امدادی چیک حاصل کرنے والے مرد و خواتین نے محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد طاہر توگیروی، چوہدری ہارون الرشید محمد کلیم اسلم۔ڈاکٹر ذوالفقار قریشی شاہد غوری ندیم ظفر بھی ہمراہ تھے۔