سکھر(بیورو سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین) آل پاکستان کلرک ایسوسیئیشن کے صوبائی جنرل کائونسل سندھ کے تمام نمائندہ کا اجلاس عطاء اللہ کنبہار کی زیرصدارت ہوا، جس میں تین سال کے لئے متفقہ طور پر آل پاکستان کلرک
سکھر(بیورو سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین) آل پاکستان کلرک ایسوسیئیشن کے صوبائی جنرل کائونسل سندھ کے تمام نمائندہ کا اجلاس عطاء اللہ کنبہار کی زیرصدارت ہوا، جس میں تین سال کے لئے متفقہ طور پر آل پاکستان کلرک ایسوسیئیشن سندھ کی صوبائی ایگزیکٹو باڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر اتفاق رائے سے چیئرمین کے لیے جان محمد سولنگی، تنویر عالم شاہ وائیس چیئرمین، صدر بخش علی چاچڑ، اور سینیئر نائب صدر کے عہدے پر لاڑکانہ، جیکب آباد، ملیر کراچی، سائوتھ کراچی، جامشورو، حیدرآباد، کشمور / کندہکوٹ، گھوٹکی،سینٹرل کراچی، سکھر سے تعلق رکھنے والے عبدالقيوم کوسو، عمران علی جکرانی، سکندر بہنگر، ذوالفقار منظور سولنگی، ایاز علی پنہور، سردار احمد پیرزادہ، انور علی میمن، رحمت اللہ چنو، سید محمد ابراہیم شاہ، حافظ احمد علی، غلام دستگیر کوسو اور غلام سرور مانجو، جنرل سیکرٹری ولی محمد سومرو، ایڈیشنل سیکرٹری محمد شریف چاچڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ جمالی، جوائنٹ سیکرٹری نورمحمد کوسو، انفارمیشن سیکرٹری نثار احمد کوسو، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری قربان علی راجپر، پریس سیکرٹری انیس حسین عباسی، ڈپٹی پریس سیکرٹری ظہیر احمد سولنگی اور لال بخش پٹان، میڈیا کوآرڈینیٹر شاکر علی، آفيس سیکرٹری زاہد حسین سہندڑو اور فنانس سیکرٹری شمن علی چاچڑ کو منتخب کیا گیا، سندھ کی صوبائی ایگزیکٹو باڈی کی منظوری آل پاکستان کلرک ایسوسیئیشن کے مرکزی صدر فضل غفار خان باچا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دی گئی ہے