193

سکھر بیورو چیف سید۔ نصیر حسین زیدی دعا آن لاین ن۔نیوز *پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن*

سکھر بیورو چیف سید۔ نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین ن۔نیوز
*پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن*

عنوان۔ *محرم الحرام کے حوالے سے ڈی ایس آفس سکھر میں اہم اجلاس*

*پریس ریلیز*

فرمان غنی ڈی ایس پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے کمیٹی روم ڈی ایس آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی،منقعدہ میٹنگ میں ایکٹنگ SRP سکھر سید ذوالفقار علی شاہ سمیت ڈویژن کے ڈویژنل آفسران نے شرکت کی اور اس موقع پر غلام شبیر کانجو سیکریٹری تبلیغات سندھ MWM مجلس وحدت المسلمین کی سربراہی میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ علماء کرام نے شرکت کی علماء کرام کا کہنا تھا کہ 8,9,10 محرم الحرام کے دنوں میں مختلف اضلاع سے شیعہ خواتین و حضرات بڑی تعداد میں بذریعہ ٹرین روہڑی پہنچتے ہیں اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ زائرین کے لیئے اسپیشل ٹرینیں چلائیں اور دیگر ٹرینوں میں بھی مسافر کوچیز کی تعداد کو بڑھایا جائے اورمندرجہ بالا دنوں میں ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر اسٹاپیج کو بھی بڑھایا جائےتاکہ کوئی بھی زائرین ٹرینوں کی چھتوں پر سفر نہ کریں۔ جس پر ڈی ایس فرمان غنی کا کہنا تھا کہ مندرجہ بالا دنوں میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹرینوں کےاسٹاپیج مختلف اسٹیشنوں پر کر دیئے جاتے ہیں اور گزشتہ سال بھی ریلوے انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیئے اسپیشل ٹرین چلائی گئی تھی ریلوے انتظامیہ سکھر ڈویژن محرم الحرام میں زائرین کو ہر قسم کی سہولت مہیا کرنے کے لیئے کوشاں ہے لیکن آپ نے بھی محکمہ ریلوے کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی زائرین مندرجہ بالا دنوں میں ٹرین کی چھتوں پرسفر نہ کریں اورتمام زائرین ٹرین کی ٹکٹ لیکر سفر کریں اور ریلوے پولیس ریلوے انتظامیہ اور عمل سے تعاون کریں۔

*پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں