November 17, 2026

قصور پارکنگ کے نام پر سرعام لوٹ مار جاری،پارکنگ پرچی 20 روپیہ کی بجائے 50 روپیہ اور گمشدگی میں ذمہ داری بھی نہیں،نوٹس کی اپیل

IMG-20250108-WA0225

قصور
پارکنگ کے نام پر سرعام لوٹ مار جاری،پارکنگ پرچی 20 روپیہ کی بجائے 50 روپیہ اور گمشدگی میں ذمہ داری بھی نہیں،نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور سٹی میں پارکنگ کے نام پر سخت لوٹ مار کی جا رہی ہے
لوگوں کی مجبوری کا فائدہ سرعام اٹھایا جا رہا ہے
شہریوں کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سٹی قصور نے نیشنل بینک چوک قصور کی پارکنگ کا ٹھیکہ میونسپل کارپوریشن قصور سے ایس آر انٹرپرائز نامی کمپنی کو دے رکھا ہے جس نے پارکنگ فیس 20 روپیہ کی بجائے 50 روپیہ رکھی ہے اور ساتھ پرچی پر لوگوں کو ہدایت بھی جاری کی ہوئی ہے کہ کار موٹر سائیکل وغیرہ کی گمشدگی کی صورت میں کمپنی ذمہ دار نہیں ہو گی بلکہ مالک ہی زمہ دار ہو گا جس پر لوگوں میں سخت حیرت و تشویش پائی جا رہی ہے اور سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا صرف موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے ہی 50 روپیہ لینے ہیں ؟
اگر ان کی کوئی ذمہ داری نہیں تو پھر یہ پیسے کس بات کے لے رہے ہیں؟
اس بابت جب شہری متعلقہ ٹھیکیدار سے پوچھتے ہیں تو الٹا ان کو دھمکیاں لگائی جاتی ہیں اور گالیوں سے نوازا جاتا ہے

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور سے
متعلقہ ٹھیکیدار اور ایڈمنسٹریٹر سٹی قصور کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ جنہوں نے پارکنگ پرچی فیس کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر سرعام ہاتھ صاف کرنے شروع کئے ہوئے ہیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات