پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد کی سیٹوں کے ن لیگ سے فارم 45 مانگے۔ اب ایک شہری کو ان کی کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری کے جعلی ہونے کا پتا لگ گیا …
جبکہ اس سے پہلے جسٹس طارق محمود جہانگیری سی ڈی اے اسلام سمیت ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد,ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان سمیت کیئی انتہائی اعلٰی سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس وقت ڈگری صحیح تھی ۔؟
آج جب کمپنی اور کمپنی کے پالتو جانوروں کی دم پر ہلکا سا پاؤں آیا۔ تو فلفور ڈگری جعلی ہو گیئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور ارباب طاہر نے ٹیریان کا کیس ڈسمس کیا۔ ایک کا داماد اور دوسرے کا والد اٹھ گیا۔
جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کا کیس سننا شروع کیا اور ایک دوسرے کیس میں ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت میں سزا دی۔ اس کا گرین کارڈ نکل آیا۔
پنجاب ہائی کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس نے ٹربیونلز پر الیکشن کمیشن کو ہری جھنڈی دکھائی تو دو سال بعد اس کی بیٹی کو دو اشخاص کو گاڑی کے نیچے کچلنے پر میڈیا ٹرائل کا سامنا ہے بلکہ آج تو آئی جی اسلام آباد کو دو سال پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے فوٹیج چوری بھی ہو جاتی ہے۔
سرگودھا کے اے ٹی سی جج کو دھمکیاں تو کبھی اس کے گھر بجلی مہیا کرنے والا ٹرانسفارمر ہی اڑا دیا جاتا ہے
اسی طرح کے اب اور بھی واقعات ہوں گے۔ جس سے بے شرموں کی مزید شرم اترتی جائیگی۔ بڑے بزرگ کہتے تھے شرم و حیا ایک پیاز کے چھلکے کی مانند ہوتی ہے جب اتر جائے تو کچھ باقی نہیں رہتا۔ پہلے بھی اس قسم کے واقعات ہوتے ہوں گے لیکن اب سوشل میڈیا کیوجہ سے بے شرموں کے اس طرح کپڑے کم ہی اترتے دیکھے ہوں گے۔
اللہ کریم کے ایک آزاد منش ملنگ نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا اور آج اللہ کریم نے اپنے بندے کی بات سچ ثابت کر دی۔
کمپنی اور اس کے پالتو جانوروں کے لیۓ ۔۔۔۔
نہ پاۓ رفتن نہ جاۓ ماندن۔۔
اور پھر ایک اور دھوبی کے کتے نہ گھر کے نہ گھاٹ کے۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی