اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کینال روڈ نزد کراؤن سٹی آل پنجاب نیزہ بازی مقابلہ جات کا انعقاد، ڈی پی او راشد ہدایت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کینال روڈ نزد کراؤن سٹی آل پنجاب نیزہ بازی مقابلہ جات کا انعقاد، ڈی پی او راشد ہدایت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کے ہمراہ آل پنجاب نیزہ بازی مقابلوں کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز سمیت نیزہ بازی کے شائقین اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، پنجاب بھر سے نیزہ بازی کی 30 ٹیموں کے 120 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پنجاب کے نامور گھڑسواروں نے اپنے فن کے جوہر دکھاتے ہوئے نیزہ بازی مقابلوں میں رنگ بھر دیے، ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ نیزہ بازی پنجاب کا قدیم روایتی کھیل ہے، نیزہ بازی مقابلہ جات کا انعقاد ثقافتی کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کا شاندار اقدام ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں پروان چڑھانے سے صحتمند معاشرے کا قیام ممکن ہے، ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو تفریح کا انتہائی دلچسپ موقعہ فراہم کیا گیا ہے، اہل اوکاڑہ مہمان ٹیموں کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ٹورنامنٹ میں گھڑ سواروں، نیزہ بازی کے شائقین اور عوام الناس کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، نیزہ بازی مقابلہ جات کا مقصد ثقافتی روایات اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے، شاندار نیزہ بازی مقابلوں کے انعقاد پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔