November 16, 2026

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے،

20250106_020735

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے،

رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، ، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 2025-35 کے تحت دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیچ 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے