فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ 2024کی آخری شام علامہ عبد الرحمن کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کے نام ۔ہر سال کے اختتام پر فیصل آباد کے نامور شاعرہ کی محفل کا اہتمام اینا گھر میں طارق محمود خان کائناتی کرتے ھیں
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
2024کی آخری شام علامہ عبد الرحمن کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کے نام ۔ہر سال کے اختتام پر فیصل آباد کے نامور شاعرہ کی محفل کا اہتمام اینا گھر میں طارق محمود خان کائناتی کرتے ھیں۔جس شاعرہ کرام اپنا سال بھر کا بہترین کلام پیش کرتے ھیں۔گزشتہ شام بھی ایسا ہی اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی انجمن اسلامیہ کے خالد شیخ۔معروف سیاسی ادبی شخیصت اعجاز ورک۔المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔اور شہر بھر کی معروف شخصیات شامل تھیں۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہزاد بیگ نے ادا کیے۔اور شاعرہ کرام نے اپنے شعروں کے ذریعے 2024کو الوداع کیا اور 2025کو خوش آمدید کہا۔طارق محمود خان نے استقبالیہ میں کہا کہ میں تمام معزز مہمانوں ممنون ھوں جو اتنے شدید موسم میں تشریف لائے۔ھم اپنے بزرگوں کے مشن کو جاری رکھیں گے۔پیارومحبت کا پرچار کرتے رھیں گے۔اللہ تعالی عالم اسلام اور پاکستان کے لیے 2025کو خوشیوں کا بنائے۔ھمارے فلسطینی شامی لبنانی۔یمنی بھائیوں کو کفار پر فتح عطا فرمائے۔