اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ( ) ضلع کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کی فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں،
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ ( ) ضلع کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کی فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز تحصیلدار نائب تحصیل داران اور محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکاران موجود تھے، سائلین نے درستگی ریکارڈ، فرد و انتقالات کے اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹس، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کے اجراء اور ریونیو کے مختلف معاملات سے متعلق درخواستیں جمع کروائیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریاں عوامی سہولت کی مظہر ہیں، ان کے زریعے سائلین کے مسائل کا حل ایک ہی چھت تلے ممکن بناتے ہوئے ریونیو سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔