عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ڈائریکٹر انفارمیشن میر پورخاص ڈیویژن شہزاد شیخ ضلعی انفارمیشن افیسر علی وقاص سھتو محمد عرفان اسسٹنٹ آفیسر انفارمیشن میرپور خاص کے سینئر صحافی محمد سلیم شیخ نے
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ڈائریکٹر انفارمیشن میر پورخاص ڈیویژن شہزاد شیخ ضلعی انفارمیشن افیسر علی وقاص سھتو محمد عرفان اسسٹنٹ آفیسر انفارمیشن میرپور خاص کے سینئر صحافی محمد سلیم شیخ نے پریس کلب کنری پہنچ کر صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر جنرل سيکريٹری پریس کلب کنری محمد اقبال بھٹی اور سینئر صحافی فدا حسین حیدری نے انہیں پریس کلب کنری اور صحافیوں کے ساتھ درپیش مسائل اور انکے حقوق ویلفیئر تحفظ انکے فلاح و بہبود جکومتی سطح پر اندرون سندھ کے صحافیوں کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب کنری عرصہ 52 سالوں سے اپنی صحافتی خدمات انجام دے رہا ہے جس میں 20 سے زائد ممبر موجود ہیں جو اپنی میڈیا کے ساتھ علاقے کے مسائل ترقی اور لوگوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے حل کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقع پر صافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص ڈویژن شہزاد شیخ نے کہا کہ انہیں پریس کلب کنری کی تزئین و آرائش دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ اف سندھ میرپوخاص ڈویژن پریس کلب کنری کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ پریس کلبوں کے ساتھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے پریس کلب اپنے اپنے پریس کلب کی رجسٹریشن کرائیں تاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز کو یقینی بنایا جائے جس سے صحافیوں کی بہتر ویلفیئر ہو سکے ۔ اس سے قبل سینئر صحافی عبدالمجید میمن تحسین جاوید میمن فدا حسین حیدری محمد اقبال بھٹی نے ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ اور علی وقاص سہتو محمد عرفان محمد سلیم شیخ کو پریس کلب پہنچنے پر ویلکم کرتے ہوئے انہیں ثقافتی تحفے اجرکیں پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر پریس کلب میں سینیئر صحافیوں لئو کمار شرما علی اختر بھٹی سید محمود علی شاہ آغا خان چانڈیو الفت حسین حیدری محمد حسین کمبہار شبیر جان خاصخیلی محمد عظیم بھٹی و دیگر صحافی موجود تھے