فیصل آباد۔(محمد علی مصطفائی کی روپورٹ) المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لنگر کا افتتاح انجمن طلبہ اسلام کے سابقین جاوید اقبال سندھو۔میاں عمران مصطفائی۔ڈاکٹر وقاص نے کیا۔اس موقع پر المصطفے فاؤنڈیشن کے راہنماؤں
فیصل آباد۔(محمد علی مصطفائی کی روپورٹ)
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لنگر کا افتتاح انجمن طلبہ اسلام کے سابقین جاوید اقبال سندھو۔میاں عمران مصطفائی۔ڈاکٹر وقاص نے کیا۔اس موقع پر المصطفے فاؤنڈیشن کے راہنماؤں ڈاکٹر خالد حسین۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔طارق چشتی۔محمد علی کلاسن۔ابرار ضیاء۔ملک یسین موجود تھے۔لنگر انچارج فیصل یعقوب۔محمد اویس مصطفائی نے بتایا کہ شدید سردی میں مزدور اور مسافروں کے لیے لنگر اور گرم کپڑوں کا انتظام کیا جارھا ھے۔انجمن طلبہ اسلام کے سابقین نے فائق میڈیکل کمپلیکس کا وزٹ کیا اور المصطفی فاونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر خالد حسین نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور سابقین کو متحد کرنے کا جو مشن جاوید اقبال سندھو کی قیادت میں شروع کیا گیا ھے اس میں بھرپور تعاون کرنے کا عزم کیا۔جاوید اقبال سندھو۔ڈاکٹر وقاص۔میاں عمران نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کے ہزاروں سابقین مختلف شعبہ جات میں مصروف خدمت ھیں۔سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں میں بھی موجود ھیں۔ھمارا مقصد صرف انکو سیدی مرشدی یانبی ﷺیا نبی ﷺکے نعرہ مستانہ کی طرف پھر سے لانا ھے۔