سکھر بیورو چیف ۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔ دعا ان لاہن۔نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سکھر آمد،گھوٹکی روانگی ، چیئرمین پی پی پی عشائیے میں شرکت کرینگے
سکھر بیورو چیف ۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔
دعا ان لاہن۔نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سکھر آمد،گھوٹکی روانگی ، چیئرمین پی پی پی عشائیے میں شرکت کرینگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکھر ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا خیرمقدم کیا۔ استقبال کرنے والوں میں ایم این اے نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کاونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ ، ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر ارسلان شیخ، ایم پی اے فرخ شاہ اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے بذریعہ روڈ گھوٹکی روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین کا یہ دورہ گھوٹکی میں پارٹی قیادت اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کے لیے نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔گھوٹکی پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری سردار محمد بخش مہر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی قیادت اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ مشاورت اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔