October 28, 2026

کمالیہ.۔۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات.

IMG-20241224-WA0238

کمالیہ.۔۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی کمالیہ شہر کی صفائی اور زیبائش کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی قیادت میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت دیگر جگہوں پر مونومنٹ کی تنصیب کا کام جاری ۔
ان اقدامات کے تحت، شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورت مانومنٹس کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو بڑھائیں گے بلکہ ماحول کو بھی بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے اس بات کا عہد کیا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ شہریوں کو ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ماحول دوست رویے کو فروغ دینا ہے۔