October 26, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ادویات کی قیمتوں میں بارہا اضافے نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات خریدنے پر مجبور

20241223_221253

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ادویات کی قیمتوں میں بارہا اضافے نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات خریدنے پر مجبور

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی بجائے بارہا اضافہ کیا گیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں
گزشتہ چند ماہ سے ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اب بیچارے مریض دوائی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں حالانکہ ڈالر کی قیمت ابھی تک مستحکم ہے مگر اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے گورنمنٹ آف پاکستان نے عام ادویات یعنی او ٹی سی کی قیمتوں میں 20 فی صد اور ضروری ادویات یعنی بی ایم سی کی قیمتوں میں 14 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ادویات ساز اداروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ بہت کم ہے اسے مذید 39 فیصد تک بڑھایا جائےاسی بابت ادویات کی بلیک میں فروخت جاری ہے
زندگی سے تنگ مریض لوگ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے۔