پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی شہادت حکومت اور سیاسی جماعتوں کی نااہلی
پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی شہادت حکومت اور سیاسی جماعتوں کی نااہلی ہے۔
افسوس پچھتر سالوں میں ہم اپنے سرحدی بارڈر محفوظ نہیں بناسکے حالیہ دہشتگردی کی لہرخطرناک حدتک بڑھ چکی ہے۔
تحصیل پریس کلب میلسی کےرہنماؤں کا مذمتی بیان
میلسی(محمدمختارسولگی) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کےنتیجہ میں سولہ جوانوں کی شہادت اور چندماہ سے جاری دہشت گردی کی لہر پرتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کےعہدیداران نے اپنےمشترکہ مزمتی میں کہاہے کہ،ملک بھر خصوصاّشمالی علاقہ جات وزیرستان میں پاک فوج ودیگرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی پےدرپے شہادتیں حکومت اور سیاسی جماعتوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ قیام پاکستان سےلےکرآج تک اقتدار کےمزے لینے والی سیاسی جماعتوں نے ملک کوعدم استحکام میں دھکیل رکھاہے۔ جبکہ پچھتر سالوں سے ہماری سرحدیں غیرمحفوظ ہیں۔بارڈر غیرمحفوظ ہونے سے ملک دشمن قوتیں ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔ ایٹمی طاقت اور بہترین فوج کےباوجود اسلحہ بارود کابے دریغ استعمال حکومت اور سیاسی جماعتوں کی بیڈگورننس کانتیجہ ہے جس کی شدید مزمت کرتےہیں۔ تحصیل پریس کےعہدیداروں سرپرست اعلی سینئرصحافی محمداقبال گلشن ، صدرمحمدحسنین شیخ ،جنرل سیکرٹری محمدمختارسولگی، سینئرنائب صدر ولی محمدخان شیروانی ،معروف اینکرپرسن علی طلعت چوہدری ،ملک وقاراحمد ،مدثرحسین، جہانزیب ستارخان ،چوہدری جاویدچوہان، ملک خورشید، ملک ریاض ایڈووکیٹ ،میاں وقاص حمیدایڈووکیٹ ،حافظ فیاض احمد، ملک امیر ودیگرنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کےلئے سرحدی بارڈرز کومحفوظ بناکر ملک بھرسے غیرقانونی اسلحہ وبارود کی دستیابی ختم کی جائے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کےخاتمے کےلئے وزیراعظم پاکستان اپوزیشن سے فوری طورپراختلافات ختم کرکے سیاسی عدم استحکام کاخاتمہ اور ملک میں امن بحال کریں.