October 28, 2026

*فوجی عدالتوں نے سانحہ 9مئی میں ملوث 25ملزمان کو 2سے 10سال قید کی سزائیں سنادیں I.S.P.R*

20241219_190759

*فوجی عدالتوں نے سانحہ 9مئی میں ملوث 25ملزمان کو 2سے 10سال قید کی سزائیں سنادیں I.S.P.R*
*پاک فوج* کے شعبہ تعلقات عامہ I.S.P.R کی جانب سے جاری کردہ اعلامئیے کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے سانحہ 9مئی 2023 میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)، کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس) اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث 25ملزمان کو 2سے 10سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
*پاک فوج* کے شعبہ تعلقات عامہ I.S.P.R کے مطابق یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال، ملزمان کو تمام قانونی حقوق فراہم کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سنائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 9مئی 2023 کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوا تھا جس کے دوران مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات کو باقاعدہ نشانہ بنایا تھا۔