خضدار : قلات ڈویژن کی سطح پر مددگار ہیلپ لائن متعارف کرانے کا فیصلہ، ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کی رہنمائی اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد ممکن ہوسکے گی۔ اس سلسلے میں آج کمشنر
خضدار : قلات ڈویژن کی سطح پر مددگار ہیلپ لائن متعارف کرانے کا فیصلہ، ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کی رہنمائی اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد ممکن ہوسکے گی۔ اس سلسلے میں آج کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژنل سطح پر مددگار ہیلپ لائن کے قیام کے لئے تفصیل کے ساتھ مشاورت کیا گیا اور تجاویز لیئے گئے ۔ جب کہ اجلاس میں “مددگار ہیلپ لائن” کی افادیت سے متعلق شرکاء کو بتایا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر ڈی آئی جی خضدار رینج سہیل خالد کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس عبدالحفیظ ڈی ایس پی خضدار محمد جان ساسولی و دیگر آفیشلز نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کا کہنا تھا کہ قلات ڈویژن سات اضلاع پر مشتمل اور طویل رقبے پر مشتمل ہے جہاں ایمرجنسی اور ضرورت کے مواقع پر کوارڈینیشن کی اہمیت کافی حد تک بڑھ جاتی ہے اس سلسلے میں “مددگار ہیلپ لائن” قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ “مددگار ہیلپ لائن” کے قیام سے زلزلہ سیلاب حادثات الغرض کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری خبر گیری اور ان سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد ہوسکے گی ۔ راہ گیروں مسافروں اور سیر و تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی یا ان کو پیش آئی دشواری کو دور کرنے کے لئے مددگار ہیلپ لائن سے رابطہ ممکن ہوسکے گا ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کی مذید رہنمائی اور حکومتی سطح پر ان کی مدد کے لئے ایک موثر نظام قائم کیا جاسکے اس کے لئے ڈویژنل سطح پر “مددگار ہیلپ لائن” کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس سے عوام کو بے حد فائدہ ملیگا ۔