*کوئٹہ:* ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان کے ڈویژنل اور ضلع لیول پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، ڈی جی پی آر کے تما م ڈویژنل
*کوئٹہ:* ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان کے ڈویژنل اور ضلع لیول پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں،
ڈی جی پی آر کے تما م ڈویژنل و ڈسٹرکٹ آفسران کوایک ہی نوٹیفیکشن میں مختلف ڈویژن اوراضلاع میں تبادلے کردیے گئے ہیں ۔جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویژن اسلم ناصر کو ڈویژنل انفارمیشن آفس لورالائی ڈپٹی ڈائریکٹر سبی عنائت الرحمان کو ڈہٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس خضدار ڈپٹی ڈائریکٹر تربت عبدالوہاب کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیر آباد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نصیر آباد نیک محمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس سبی تعینات کیا گیا ہے اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر تربت آصف بلوچ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر بالاچ بلوچ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تربت ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر حب عبدالواحد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قلات عبدالباسط اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیارت کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس پشین عبدالسلام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس پشین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس زیارت گل میر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس چمن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لورالائی جبکہ امیر جان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لورالائی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس چمن تعینات کیا گیا ہے