*مولانا عبیداللہ خضداری کی طبعیت میں بہتری آنے لگی*
*مولانا عبیداللہ خضداری کی طبعیت میں بہتری آنے لگی*
کراچی: جامعہ دارالعلوم خضدار ٹائون شپ کے مدیر ممتاز عالم دین جےیوآئی خضدار کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبیداللہ خضداری کی صحت میں بہتری آنے لگی، وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ روز خضدار میں ان کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی تھی ، خضدار ہی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی میں علاج کے لئے شفٹ کیا گیا تھا، کراچی کے جناح ہسپتال میں ان کا دو سے تین روز تک علاج جاری رہا اور اب ان کی طبعیت پہلے سے بہتر اور وہ ہسپتال سے ڈس چارج ہوچکے ہیں ۔
مولانا عبیداللہ خضداری کو برصغیر کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند انڈیا سے فارغ التحصیل ہونے کا اعزاز حاصل ہے، وہ شیخ الحدیث و القرآن ہونے کے ساتھ ساتھ صرف النحو کے بے حد ماہر جانے جاتے ہیں، دور حاضر کے اعلیٰ پائیہ کے ایک عظیم عالم دین ہیں اور اس وقت ان کے دسیوں ہزار شاگرد پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود ہیں اور مولانا کی طرح علمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
مولانا عبیداللہ خضداری کئی دھائیوں سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں تاہم طبع ناسازی کے باوجود بھی وہ تسلسل کے ساتھ درس و تدریس کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور اسی ترتیب کے ساتھ انہوں نے جمعتہ المبارک کا خطبہ بھی مستقل انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ وہ جھالاوان کی پہچان اور بلوچستان کے فخر ہیں، وہ دینی حمیت دینی اقدار کے محافظ اور مسلمانوں کے نگاہوں کا مرکز ہیں، وہ ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ہم سب ان کی طویل العمری کے لیئے دعاء گو ہیں ۔ الله تعالیٰ ان کی دینی علمی خدمات کے تسلسل کو اسی شان و شوکت کے ساتھ تا دیر جاری رکھے ۔ آمین