کنری اسٹیشن کے قریب غریب کے جھونپڑے میں اچانک آگ لگنے سے سارا سامان جل کر خاکستر
کنری اسٹیشن کے قریب غریب کے جھونپڑے میں اچانک آگ لگنے سے سارا سامان جل کر خاکستر
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) کنری اسٹیشن کے قریب کچی آبادی کے رہائشی غریب انور سولنگی کے جھونپڑے کو اچانک آگ لگنے سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا دو گھنٹے کی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا جس سے آس پاس کی آبادی کو نقصان پہنچنے سے بچایا گیا اس موقع پر متاثر شخص انور سولنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ گھر میں چائے پکاتے ہوئے چنگاری نے پورے گھر کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے متاثرہ شخص نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ مجھ غریب کی مدد کی جائے شدید سردی کے باعث میرے بچے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں