عمرکوٹ: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کا شہمیر کنبھار کالونی اور نیو کنبھار کالونی میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح
عمرکوٹ: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کا شہمیر کنبھار کالونی اور نیو کنبھار کالونی میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح
عمرکوٹ (نمائندہ خصوصی): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 9 کی شہمیر کنبھار کالونی اور نیو کنبھار کالونی میں سی سی روڈ منصوبے کی تکمیل پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنبھار، کھوسہ، اور منگریو برادری کے افراد کے علاوہ معزز مہمانوں اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی کام عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہمیشہ عوامی خدمت اور ان کے مسائل کے حل پر مبنی رہا ہے، اور یہ منصوبہ اسی وعدے کی عملی شکل ہے
تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں اسسٹنٹ انجینئر سید حیدر علی شاہ، سب انجینئر شنکر لال، ایم سی ممبر رمیش کمار رتنانی، صحافی اتم سنگراسی، اور رانا ہمیر سنگھ کے پرسنل سیکریٹری کنول موہن لال، سرروپچند مالہی، کرشن لال مہرانی شامل تھے۔ دیگر نمایاں مہمانوں میں چیتن دیو چودھری، حاجی عرس کھاڑت، پامسٹر بھگوان داس جٹیا، مدن لال پرمار، انجینئر کنہیا موہن لال، اور صحافی اشوک کمار، اسد علی بھرگڑی ، کانجی رکیسر، لکھارام مھرانی، پونمچند مھرانی،پون رتن لال مالہی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہمیر کنبھار کالونی کے رہائشیوں نے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کے دیرینہ مسائل کے حل میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ مبارک علی منگریو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے ہمارے پسماندہ علاقے کے مسائل حل کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔”
اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے کہا، “یہ منصوبہ نہ صرف گزشتہ الیکشن مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہے بلکہ اس کا مقصد عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ آئندہ دنوں میں ہم مرحوم سید علی مردان شاہ کے نامکمل منصوبوں کو بھی مکمل کریں گے تاکہ عمرکوٹ میں ترقی کا سلسلہ جاری رہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت، بشمول پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صدر پاکستان آصف علی زرداری، اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
تقریب کا اختتام پرتپاک ماحول اور عوام کے جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جو اس بات کا عکاس تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سنجیدہ ہے