October 28, 2026

*بلوچستان پولیس میں 95کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیوں اور گھپلوں کا انکشاف*

20241219_190759

*بلوچستان پولیس میں 95کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیوں اور گھپلوں کا انکشاف*

کوئٹہ : خطیر مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف آڈیٹر جنرل پاکستان کے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ، ذرائع محکمہ خزانہ

کوئٹہ : آڈٹ رپورٹ میں مجموعی طور پر 42کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں اورگھپلوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، ذرائع محکمہ خزانہ

کوئٹہ: اوپن ٹینڈر کے بغیر محکمہ پولیس میں 24کروڑ 19لاکھ روپے کے اخراجات کیئے گئے ، ذرائع محکمہ خزانہ

کوئٹہ : سیکورٹی کی مد میں 35کروڑ روپے کی وصولی نہیں کی گئی ، ذرائع محکمہ خزانہ

کوئٹہ : ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی کی مد میں کٹوتی نہ کرکے
خزانے کو 17کروڑ 28لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ذرائع محکمہ خزانہ

کوئٹہ : متعدد کیسوں میں ذمہ دار افراد سے سرکاری وسائل کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے ، ذرائع محکمہ خزانہ