اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پڑھا لکھا پنجاب کے مطابق سکولوں میں طالبعلموں کو بہترین پڑھائی کے ساتھ ساتھ دور جدید کے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پڑھا لکھا پنجاب کے مطابق سکولوں میں طالبعلموں کو بہترین پڑھائی کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، سائنسی علوم پر دسترس حاصل کر کے اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک نے کامیابیوں کی منازل طے کی ہیں، دور حاضر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید علوم ترقی کے ترقی کے ضامن ہیں، طالب علموں کو چاہیے کہ سائنسی علوم کے حصول کے سلسلہ میں شوق اور لگن سے محنت کریں تاکہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میں سرکاری سکولوں کے مابین سائنس ماڈلز نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد منیر محکمہ ایجوکیشن کے افسران سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ، بچوں کے والدین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کے طالب علموں کے بنائے گئے سائنسی ماڈل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور بہترین ماڈل تیار کرنے والے طالب علموں کے لیے کیش انعامات کا اعلان کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے طالب علموں کو سائنسی علوم کے حصول کے سلسلہ میں محنت کرنا ہوگی، اس مقصد کے حصول کے لیے سرکاری سکولوں کے اساتذہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے طالب علموں کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ یہ بچے مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں سرکاری سکولوں میں اساتذہ و طالبعلموں کو تمام تر وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔