سکھر سندھ بیورو ۔۔۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز *وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس*
سکھر سندھ
بیورو ۔۔۔
سید نصیر حسین زیدی
دعا ان لاہین نیوز
*وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس*
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزارتِ صحت اور وفاقی وزارتِ داخلہ کو پارا چنار میں دواؤں کی قلت کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے اور ادویہ پہنچانے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2024 کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری
وفاقی حکومت کے 18 ڈویژنز میں ای۔آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جا چکا، کابینہ کو بریفنگ
وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک 2024 کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر انٹلیکچول پراپرٹی ٹریبیونل، کوئٹہ کے قیام کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر 20 دسمبر 2018 کی ثالثی کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے بین الاقوامی تصفیہ جات کے معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایچ آر منیجر ارباب انس کی ملازمت سے برخاستگی کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ پیٹرولیم کی سفارش پر بھاری کثافت والے دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے لائسنز کے حوالے سے ایکسپلوسوز رولز 2010 کے فارم ای ایل 01 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن کی سفارش پر ضلع اپر کوہستان، ضلع لوئر کوہستان اور ضلع کولائی پالس کوہستان کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہزارہ الیکٹرک پاور کمپنی منتقلی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاھب ہم آہنگی کی سفارش پر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں نکاح نامے میں ختمِ نبوت کے حلف کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کو کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے وفاقی امور کے حوالے سے پرنسپلز آف پالیسی کے نفاذ کی رپورٹس برائے سال-2021-22 اور 2022-23 پیش کی گئیں۔
وفاقی کابینہ کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی تین سال کی رپورٹس پیش کی گئیں، یہ رپورٹس اب مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجی جائیں گی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قومی ملکیتی ادارہ جات کے 4 دسمبر 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ نے کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹ ٹرانزیکشنز کے 20 نومبر 2024 اور 21 نومبر 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔