October 28, 2026

*مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہ کے مسائل* (گذشتہ سے پیوستہ) بدھ 18 دسمبر 2024 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

20241213_064548

*مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہ کے مسائل*
(گذشتہ سے پیوستہ)

بدھ 18 دسمبر 2024
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 58
*ساری زمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے مسجد اور مٹی کو پاک کرنے والا بنایا۔*

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “میرے لیے زمین کو مسجد اور مٹی کو پاک کرنے والی بنایا گیا ہے۔ لہذا میری امت کے لیے لوگوں کو جہاں کہیں بھی نماز کا وقت آئے ادا کر لیں ۔”اسے بخاری مسلم نے روایت کیا ہے ۔
**وضاحت شرعی عذر مثلا سفر یا بیماری وغیرہ کی بنا پر جہاں کہیں نماز کا وقت آ جائے وہیں ادا کر لینی چاہیے لیکن شرعی عذر نہ ہو تو مسجد میں آ کر باجماعت نماز ادا کرنا واجب ہے۔

مسئلہ نمبر 59
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز کا ثواب مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کے مقابلوں میں ہزار درجہ زیادہ ہے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” میری مسجد مسجد نبوی میں نماز کا ثواب مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ ہے ۔”اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے ۔

مسئلہ نمبر 60
مسجد حرام مسجد اقصی اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا ثواب باقی تمام مساجدوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

مسئلہ نمبر 61
زیارت کرنے یا نماز کا ثواب حاصل کرنے کی نیت سے مسجد حرام مسجد اقصی اور مسجد نبوی کے علاوہ کسی دوسری جگہ کا سفر کرنا جائز نہیں۔

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” تین مساجد مسجد حرام، مسجد اقصی، اور مسجد نبوی کے علاوہ کسی دوسری جگہ کے لیے ثواب کی نیت سے سفر اختیار نہ کرو ۔اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 62
*مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے*

حضرت اسید بن ظہیر انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔”مسجد قبا میں نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے۔” اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 63
*حمام (غسل خانہ) اور قبرستان میں نماز پڑھنا منع ہے ۔*

حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” قبرستان اور حمام کے سوا ساری زمین مسجد ہے۔” اسے احمد ابو داؤد، ترمذی اور دارمی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 64
*اونٹوں کے باڑا میں نماز پڑھنا منع ہے*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو مگر اونٹوں کے باڑہ میں نماز نہ پڑھو۔” اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 65
*قبرستان میں نماز پڑھنا منع ہے*

مسئلہ نمبر 66
*قبر کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا منع ہے*

مسئلہ نمبر 67
*قبر پر مسجد تعمیر کرنا منع ہے*

مسئلہ نمبر 68
*مسجد میں قبر بنانا منع ہے*

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں فرمایا۔” یہودیوں اور عیسائیوں پر اللہ کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔” اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا۔

حضرت ابو مرثد غنوی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔قبروں پر (مجاور بن )کر بیٹھو نہ ہی قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو ۔”اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 69
مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی مسنون دعائیں یہ ہیں ۔

حضرت ابوحمید یا ابو اسید رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جب کوئی نمازی مسجد میں داخل ہو تو یہ دعاء مانگے
*اللَّهُمَّ افْتَحْ لي أَبْوابَ رَحْمَتِكَ*
الہی میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے نکلے تو یہ دعاء مانگے

اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ *الہی میں تجھ سے تیرے فضل کا طالب ہوں*
اسے مسلم نے روایت کیا ہے

*الدعاء*
یا رب کریم ہمیں دین کا علم عنایت فرما اور اس پر من و عن عمل کرنے والا بنا۔

آمین یا رب العالمین۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333