سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ) سکھر ملٹری روڈ کے نزدیک مقامی ہوٹل میں شیخ برادری کی جانب سے سوشل گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر اور آس پاس کے
سکھر( بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
دعا ان لاہین نیوز۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
) سکھر ملٹری روڈ کے نزدیک مقامی ہوٹل میں شیخ برادری کی جانب سے سوشل گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر اور آس پاس کے علاقوں سے آئے ہوئے معززین، سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بہرپور انداز میں نمایاں طور پر شرکت کی، نوجوان جواد احمد شیخ کے مسرت بہرے خوشی کے لمحات کے موقع پر سماجی رہنما گلزار احمد شیخ، نثار احمد، مشتاق احمد، ممتاز احمد، محمد علی، اسرار احمد شیخ و دیگر نے کہا کہ سندھ صوفیاء، سرویچ اور درویشوں کی دہرتی ہے، جنہوں نے ہمیشہ اپنی دہرتی سے محبت اور عقیدت کا پیغام دیا ہے، اس لیئے سندھ کے باسی ہر مشکل دور میں متحد ہو کر محبت اور بہائیچارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرزمین سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے ہوئے آئے ہیں، اب دریائے سندھ میں سے چولستان کئنال نکالنے والے منصوبہ کو بھی سندھ کے لوگوں نے مکمل طور پر رد کر دیا ہے، اس لیئے وفاقی حکومت ہوش سے کام لے، کیونکہ سندھ کے لوگ دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ مارنے کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، اس موقع پر محمد رمضان شیخ، محمد اسماعیل، الطاف احمد، حافظ وقار احمد، آصف علی، سعيد احمد، امتیاز احمد شیخ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا