سکھر بیورو چیف۔۔۔
دعا آن لاین نیوز سید نصیر حسین زیدی
سکھر ۔۔۔۔۔
*پاکستان ریلویز میڈیا سیل سکھر ڈویژن*
**پاکستان ریلویز کے خلاف مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے برعکس ہے اور ان میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن مسترد کرتا ہے**
مختلف اخبارات میں روہڑی سے حقائق کے برعکس خبریں شائع کی گئ ہیں کہ روہڑی ریلویز اسٹیشن کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں خراب ہیں اور وہاں سے سامان چوری ہوا ہے اور وہاں پر عملہ غائب رہتا ہے جبکہ لگائے گئے الزامات پر صورتحال سو فیصد بر عکس ہے،
پمپنگ اسٹیشن پر چلنے والی پانی کی موٹریں بلکل ٹھیک کام کررہی ہیں اور بلا تعطل روہڑی ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کو بلا تعطل پانی فراہم کررہی ہیں ماسوائے اس وقت جب سیپکو کی طرف سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے ہو۔
جبکہ یہ خبر حقائق کے برعکس اور بے بنیاد ہے کہ پمپنگ اسٹیشن پر کسی قسم کی کوئی چوری ہوئی ہے جبکہ عملہ تین شفٹوں میں دن رات پمپنگ اسٹیشن پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ اگر پانی کی موٹریں خراب یا چوری ہوئی ہوتی تو دن رات پاکستان ریلوے کے بڑے اسٹیشنوں میں سے ایک اسٹیشن روہڑی پر تمام دفاتر اور تمام ٹرینوں کو بلاتعطل فراہمی آب ممکن نہ تھا۔
پاکستان ریلوے تمام تر الزامات کو مسترد کرتا ہے اور پیشہ ورانہ صحافت اور صحافتی اقدار کے خلاف قرار دیتا ہے۔
*پاکستان ریلویز میڈیا سیل سکھر ڈویژن*