October 28, 2026

قصور اینٹی کرپشن نے پولیس کانسٹیبل کو رشوت کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا 436/C کے خلاف بطور نائب کورٹ 1500000 قتل کیس میں رشوت لینے کا الزام تھا

IMG-20241217-WA0454

قصور
اینٹی کرپشن نے پولیس کانسٹیبل کو رشوت کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا 436/C کے خلاف بطور نائب کورٹ 1500000 قتل کیس میں رشوت لینے کا الزام تھا
ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/22 مورخہ 16/03/22 زیر نمبر 161 PPC 5/2/47 PCA ACE قصور میں درج کیا گیا تھا
ملزم تفتیش کے دوران بھی قصور وار پایا گیا اور مجاز اتھارٹی نے 15.02.2024 کو عدالتی کارروائی کی منظوری دے رکھی تھی
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری تھیں
ملزم محمد بوٹا کانسٹیبل کو 13.12.2024 کو گرفتار کیا گیا اسے عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی
جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کی جائے گی

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات