فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم۔ڈاکٹر علی فہیم حیدر۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر ظہور احمد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔فیصل یعقوب۔محمد علی مصطفائی۔میڈم آمنہ۔میڈم نتھلین نے
فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد کی میڈیکل ٹیم۔ڈاکٹر علی فہیم حیدر۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر ظہور احمد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔فیصل یعقوب۔محمد علی مصطفائی۔میڈم آمنہ۔میڈم نتھلین نے گزشتہ روز روزانہ کی بنیاد پر غلام محمد آباد۔سدھو پورہ۔مدن پورہ۔گرین ٹاؤن۔عیسی نگری۔رحمت ٹاؤن وغیرہ میں میڈیکل الٹراساؤنڈ کیمپس لگائے اور سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا۔الٹراساؤنڈ کیے۔مفت ادویات دیں۔میڈیا سے حفتگو کرتے ھوئے انچارج میڈیکل مشن ڈاکٹر کاشف نوید نے بتایا کہ المصطفی فاؤنڈیشن بانی چیرمین خالد حسین شہزاد کے وژن خدمت خدمت اور خدمت پر دن رات مصروف خدمت ھے۔رواں سال سینکڑوں کیمپس کا انعقاد کیا گیا اور ہزاروں مریضوں تک لاکھوں روپے کی صحت کی سہولیات مفت پنچائی گیں۔المصطفی دوردراز اور غریب علاقوں میں کیمپس کا انعقاد کرتی ھے اور ہر ممکن حد تک مستحق افراد تک مخیر حضرات کے تعاون سے مفت سہولیات پنچائی جاتی ھیں۔فائق میڈیکل کمپلیکس کے ایڈمن محمد علی کلاسن نے بتایا کہ کمپلیکس پر نہایت کم فیس میں ھر قسم کے آپریشن کیے جارھے ھیں۔خاص طور پر خواتین کے چھوٹے بڑے آپریشن کم فیس میں گائناکالوجسٹ کی زیرنگرانی کیے جارھے ھیں۔