October 28, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کی دعائیہ تقریب

IMG-20241216-WA0082

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کی دعائیہ تقریب

رینالہ خورد: الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 16 دسمبر 2024 کو آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نور محمد پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ، ماجد سیعد راؤ مینجنگ ڈائریکٹر کاھنور ایجوکیشن ہاؤس ، رانا ظفر اقبال جوئیہ صدر اہلحدیث یوتھ فورس ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، صحافتی شخصیات ملک عبدالوحید ، سجاد خالق لکھوی ، عیش بہادر ، راؤ محمد یوسف ضیائی ، حافظ احسان شریف ، چوہدری عمران خوشی ، ملک عاصم ندیم ، و دیگر افراد موجود تھے
تقریب میں شہداء کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوصلے اور قربانیوں نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا۔تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔