October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو نکاح ناموں، ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کے

IMG-20241215-WA0050

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو نکاح ناموں، ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کے سلسلہ میں محنت اور دیانتداری سے کام کیا جائے، حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق ستھرا پنجاب مہم سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں عاصم وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اوکاڑہ ملک لیاقت کھوکھر، اسسٹنٹ ٹریکٹر لوکل گورنمنٹ رینالہ خورد نعیم چشتی سمیت ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹری بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسلز کے دفاتر میں نکاح ناموں اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کے سلسلہ میں کام میں بہتری لائی جائے اور اس سلسلہ میں پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جائے، ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی رجسٹریشن کے لیے دفاتر میں کمپیوٹر آپریٹرز بھرتی کیے جائیں تاکہ کام میں بہتری لائی جا سکے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یونین کونسلز کے سیکرٹری محنت سے کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل یو سی سیکرٹریز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔